وادی تیراہ کے علاقے میدان میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کھول دیا گیا

Last Updated On 26 January,2019 03:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 6 سال بعد مرکزی جامع مسجد کو کھول دیا گیا، جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کھولنے سے بڑی تعداد میں قبائلی علاج کے لیے پہنچ گئے۔

 ضلع خیبر وادی تیراہ میدان میں پاک فوج نے قبائلیوں کو علاج معالجے کے حوالے سے درپیش مسائل کو ختم کر دیا۔ جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کھول دیا گیا۔ ہسپتال کے کھلنے پر علاج معالجے کیلئے بڑی تعداد میں مرد و خواتین پہنچ گئے، ،ایکسرے مشین سمیت جدید مشینری کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ہیں، بریگیڈیئر شہریار قریشی کے مطابق عوام کو مفت علاج سمیت مفت ادویات بھی دی جا رہی ہیں، قبائلیوں نے بھی ہسپتال کے قیام پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی مرکزی جامع مسجد بھی 6 سال بعد کھول دی گئی، سیکٹر کمانڈر نے قبائلیوں کو جامع مسجد میں خوش آمدید کہا اور خوشی کا بھی اظہار کیا۔ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کے بعد سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Advertisement