کراچی کا دولہا 163 روپے میں دلہن رخصت کروا کر گھر لے آیا

Last Updated On 09 February,2019 12:36 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) کراچی میں ایک دولہا صرف 163 روپے میں اپنی دلہن کو رخصت کر اکے گھر لے آیا۔

اسی حوالے سے ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔ ڈرائیور نے اپنے تجربے کے حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا کہ ایک بار وہ سواریاں لینے گیا تو دیکھ کر حیران رہ گیا کہ سواریوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں، اس سواری کے چارجز صرف 163 روپے بنے۔

نجی کمپنی کے ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ دو بار اپنی ٹیکسی میں دلہنوں کو رخصت کروا چکا ہے۔ ڈرائیور کی جانب سے اس پوسٹ نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر رائے دیتے ہوئے لکھا کہ واقعی شادی پر فضول خرچی سے بچنے کا یہ ایک اچھا طریقہ ہے۔
 

Advertisement