سندھ میں سکول کے بچوں کو پولیو ویکسین دینا لازمی قرار

Last Updated On 07 February,2019 04:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام سکولوں میں بچوں کو پولیو ویکسین کے احکامات جاری کر دیئے۔ ویکسین سے انکار کرنے والے سکول کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلی نے کہا سندھ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں گزشتہ سال ایک پولیو کیس کراچی میں سامنے آیا تھا، ماحولیاتی نمونوں سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے سہراب گوٹھ، مچھر کالونی، خمیسو گوٹھ، محمد خان کالونی، اورنگی نالہ اور ہجرت کالونی میں وائرس موجود ہے جبکہ نیو سکھر میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا جنوری تک 88 ہزار 472 بچے پولیو ویکسین کیلئے گھروں پر موجود نہیں تھے جبکہ 86 ہزار سے زائد والدین نے ویکسین لینے سے انکار کیا۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہفتہ وار رپورٹ لینے کی ہدایت کر دی۔
 

Advertisement