نومولود بیٹی کی صحت خراب، حمزہ کا بیرون ملک مزید 15 روز قیام کا فیصلہ

Last Updated On 11 February,2019 03:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز نے نومولود بیٹی کی صحت خرابی کے باعث بیرون ملک مزید 15روز قیام کا فیصلہ کرلیا۔ لیگی رہنما نے دورہ برطانیہ میں توسیع سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز کی نومولود بیٹی کی لندن میں ہارٹ سرجری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حمزہ شہباز کو مزید 15 روز لندن میں قیام کی اجازت دے، حمزہ شہباز بیٹی کی صحت یابی کے بعد فوری وطن واپس آجائیں گے۔

Advertisement