10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک

Last Updated On 12 February,2019 05:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نادرا نے خود کو افغانی ظاہر کرنے والے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔

ان افراد نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق بتایا کہ نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد ان میں سے کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہے۔
 

Advertisement