خان صاحب! اب آپ وزیراعظم ہیں، کنٹینر پر نہیں، تقریر تو بدل لیں، مریم اورنگزیب

Last Updated On 12 February,2019 09:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب! آپ نے چوروں اور ڈاکوؤں کو این آر او دے دیا، این آر او عمران خان کا خود ساختہ مسئلہ ہے، ماضی کا رونا رو کر نااہلی چھپائی جا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎خان صاحب! آپ کو کتنی دفعہ یاد کرایا گیا کہ آپ وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں، کنٹینر پر نہیں، اس لئے اپنی تقریر تو بدل لیں، ‎آپ نے این آر او ون علیمہ باجی کو اور این آر او ٹو ڈاکوؤں اور چوروں کو دے دیا ہے، ‎عمران صاحب! آج آئی ایم ایف کے پاس جانے پر کم از کم معافی مانگتے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان‎عوام سے معافی مانگتے کہ میری نااہلی کی وجہ سے بجلی وگیس کی قیمت میں دو گنا اضافہ ہوا، ‎قوم سے معافی مانگتے کہ ایک کروڑ اور 50 لاکھ گھر کا کوئی بھی پلان نہیں دے سکا، معافی مانگتے کہ چھ مہینے میں قرض میں سو ارب سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب ‎عوام سے اس بات پر معافی مانگتے کہ میری حکومت میں مہنگائی کی شرح دو گنی ہو گئی ہے، ‎عوام سے معافی مانگتے کہ میں نے 300 ارب منی لانڈرنگ کا جھوٹ بولاتھا۔

 

Advertisement