سندھ کابینہ میں نیب انکوائری کا سامنا کرنیوالے ایک اور رہنما کا اضافہ

Last Updated On 25 February,2019 06:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعجاز جاکھرانی کو مشیر مقرر کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ اعجاز جاکھرانی پر کرپشن کیسز ہیں، گورنر سندھ نے سمری پر اعتراض لگائے تھے۔ گورنر سندھ کے اعتراضات سندھ حکومت نے مسترد کر دئیے تھے۔

سندھ کابینہ میں نیب انکوائری کا سامنا کرنے والے ایک اور رہنما کا اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعجاز جاکھرانی کو مشیر مقرر کر کے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جبکہ مشیروں کے معاملے پر گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں دو ماہ سے جنگ جاری تھی۔

گورنر سندھ نے اعجاز جاکھرانی کو مشیر بنانے کے معاملے پر اعتراض لگائے تھے اور سمری مسترد کر کے وزیراعلیٰ سندھ کو واپس بجھوا دی تھی۔ گورنر سندھ کے اعتراضات کو بھی سندھ حکومت کی جانب سے مسترد کیا گیا۔ گورنر سندھ کے اعتراضات کے باوجود سندھ حکومت نے اعجاز جاکھرانی کو مشیر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
 

Advertisement