سندھ اسمبلی: پی اے سی کی چیئرمین شپ نہ دینے پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

Last Updated On 04 March,2019 08:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر بلدیات سعید غنی نے اپوزیشن کو کرارا سا جواب دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ کچھ بھی کر لو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں دیں گے۔اپوزیشن نے اس پر واک آؤٹ اور ہنگامہ آرائی کی۔

اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے قائمہ کمیٹیاں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے احتجاج کیا کہ چھ ماہ ہو گئے لیکن کمیٹیوں کی تشکیل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کو نہ دی گئی تو سخت احتجاج کرائیں گے۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اپوزیشن کے احتجاج کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے واضح کر دیا کچھ بھی کر لو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نہیں دیں گے۔

اپوزیشن نے شور شرابہ اور ڈیسک بجاتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دیا۔ تحریک لبیک اور ایم ایم اے کے اراکین نے اپوزیشن کے واک آؤٹ میں حصہ نہیں لیا۔

 

Advertisement