بالاکوٹ میں حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا: سیٹلائٹ تصاویر جاری

Last Updated On 06 March,2019 02:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز نے بالاکوٹ کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کیں ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس جگہ پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان کے موقف کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔ رائٹرز کی جاری کردہ یہ سیٹلائیٹ ہائی ریزولیشن تصاویر 4 مارچ کی ہیں۔ خبر رساں ادارے نے لکھا ہے تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس جگہ پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان کا بھارت کو پہلا سرپرائز

اس سے پہلے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کی فرانزک لیب نے بھی بھارت کے دعویٰ کی کلی کھول دی تھی۔ 25 سے 27 فروری تک کی سیٹلائٹ تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ جگہ پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی پائلٹ ابھینندن رہا

کونسل کے ریسرچر مائیکل شیلڈن نے ثابت کیا بھارت نے کھلی جگہ پر اسرائیلی ساختہ بم پھینکے جس سے صرف چند درخت ہی گرے۔
 

Advertisement