خاتون اول کا گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ، مریضوں سے مسائل پوچھے

Last Updated On 09 March,2019 01:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی نے سرکاری ہسپتال گلاب دیوی کا دورہ کیا، خاتون اوّل نے ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

خاتون اول نے ہسپتال میں مریضوں سے اُنکے مسائل پوچھے، بشریٰ بی بی کے ساتھ فرخ خان بھی موجود تھی۔ اس موقع پر خاتون اول کا کہنا تھا وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولت ملے، ہر شہری کی اچھی صحت ہی ایک اچھے معاشرے کو جنم دیتی ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان لاہور کے دورے پر ہیں جہاں وہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورہ لاہور میں پنجاب کے 8 مختلف محکموں کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

 

Advertisement