نندی پور ریفرنس: خواجہ آصف اور نوید قمر نیب کے گواہوں میں شامل

Last Updated On 12 March,2019 03:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نندی پور ریفرنس میں اہم موڑآگیا، نون لیگ کے خواجہ آصف اور پیپلزپارٹی کے نوید قمر نیب کے گواہ بن گئے۔ نوید قمر اور خواجہ آصف بطور سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی گواہی دیں گے۔

 نیب نے استغاثہ کے گواہوں کی فہرست احتساب عدالت میں جمع کروا دی۔ نوید قمر اور خواجہ آصف بطور سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی کے گواہی دیں گے۔ نیب نے 3 تفتیشی افسران کو بھی ریفرنس میں بطور گواہ شامل کیا ہے۔

احتساب عدالت نے استغاثہ کے پہلے گواہ وزارت توانائی کے سیکشن افسر محمد نعیم کو 19 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نندی پور ریفرنس میں سابق وزراء، راجا پرویز اشرف اور بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عا ئد کر چکی ہے۔

 

Advertisement