پنجاب میں 400 ارب کا ترقیاتی بجٹ 3 حصوں میں تقسیم کرنےکا پلان

Last Updated On 03 April,2019 03:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں نئے صوبے کی جانب اہم اقدام، 400 ارب کے ترقیاتی بجٹ کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے کے تحت جنوبی علاقوں کیلئے 35، شمالی 33 اور وسطی کیلئے 32 فیصد حصہ مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

تبدیلی سرکار کی ترقیاتی شعبے میں بڑی تبدیلی، آئندہ بجٹ کے لئے ترقیاتی سکیموں کو 3 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا. پنجاب کے نئے مالی سال برائے 2019-20 کا ترقیاتی بجٹ جنوبی، شمالی اور سنٹرل پنجاب کے نام سے بنایا جائے گا۔ بجٹ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کا علیحدہ سے بجٹ مختص ہو گا۔

محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے صوبائی محکموں سے 3 حصوں میں بجٹ تجاویز تیار کرائیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 400 ارب روپے ہو گا۔ اِس میں سے ساوتھ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 35 فیصد مختص کرنے کی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔

شمالی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 33 فیصد مختص کیا جائے گا جبکہ سنٹرل پنجاب کا ترقیاتی بجٹ بتیس فیصد مختص کیا جائے گا۔

 

 

Advertisement