حکومت اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی، مریم نواز شریف

Last Updated On 05 April,2019 06:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے چھاپے پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی نالائقی کو چھپانے کے لیے اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے۔

 مریم نواز کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ناکامی اور پسپائی کے بعد بھی حکومت گھٹیا ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی۔ اپنی نالائقی اور نااہلی پر مہر ثبت کرنی والی حکومت ایسی حرکتوں سے اپنی ناکامیاں نہیں چھپا سکتی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف اپنی شدید علیل نومولود بیٹی کو چھوڑ کر وطن واپس آئے ہیں۔

 

 

Advertisement