آشیانہ، رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ کو پیشی کے بعد جانے کی اجازت

Last Updated On 23 April,2019 10:43 am

لاہور: (دنیا نیوز) آشیانہ ہاوسنگ سکیم اور رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کو پیشی کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی، شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

 احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ وکیل شہباز شریف نے حاضری سے استشنی کی درخواست دی۔ وکیل امجد پرویز نے کہا شہباز شریف ملک سے باہر ہیں آج پیش نہیں ہو سکتے۔

وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرا دیں۔ جج نے وکیل سے استفسار کیا شہباز شریف کو عدالت کی اجازت کے بغیر ملک سے جانا چاہیے تھا، جس پر وکیل نے کہا نیب کے کہنے پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں تھا، لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔

جج احتساب عدالت نے کہا وہ ساری باتیں ٹھیک ہیں لیکن عدالت کی اجازت کے بغیر شہباز شریف ملک سے باہر کیوں گئے۔ وکیل امجد پرویز نے کہا عدالت کے سامنے صرف 3 ہفتوں کے لیے حاضری سے استشنی کی درخواست ہے، شہباز شریف کو کینسر کی بیماری ہے وہ اپنے چیک اپ کے لیے ملک سے باہر گئے ہیں۔

 

Advertisement