لاہور ہائیکورٹ: حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

Last Updated On 17 April,2019 02:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رمضان شوگرملز، صاف پانی کرپشن اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تینوں کیسز میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل نیب نے کہا صاف پانی کرپشن ، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں رپورٹس جمع کروا دی ہیں، حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی۔

وکیل حمزہ شہباز نے کہا ہمیں جواب کی کاپیاں مکمل طور پر فراہم نہیں کی گئیں، ہمیں جواب دینے کے لیے مہلت دی جائے، ہمیں نیب کے جوابات کی کاپیاں مکمل طور پر بروقت نہیں ملیں۔
 

Advertisement