مشتاق چینی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

Last Updated On 23 April,2019 01:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نیب نے مشتاق چینی کو آج احتساب عدالت پیش کیا، دوران سماعت نیب تفتیشی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم پر سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل کرنے کا الزام ہے، بیرون ملک سے آنیوالی رقم سلمان شہبازکے اکاؤنٹ میں بھجوا دی جاتی تھی۔

نیب تفتیشی کا کہنا تھا کہ باہر سے آنیوالی رقوم کو سلمان شہباز، محمد عثمان ڈیل کرتے تھے، ملزم کا کہنا ہے اس کے اکاؤنٹس استعمال ہوئے ہیں، اس نے 20 کروڑ کی سرمایہ کاری کی، باقی 40 کروڑ سلمان شہباز کے لیے باہر سے آئے تھے۔

نیب تفتیشی نے ملزم مشتاق چینی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 200 سے زائد اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، ملزم کے دیگر بینک اکاؤنٹس کو ٹریس کرنا ہے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
 

Advertisement