عدالت فیصلے کریگی نواز شریف کا علاج کہاں ہونا ہے: شاہد خاقان

Last Updated On 26 April,2019 08:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوپارلیمان کی سیاست سے نکالا گیا۔ ان کا سیاست میں رول ہمیشہ رہے گا۔ نوازشریف کواپنا علاج کرانا چاہیے۔ عدالت نے فیصلہ کرنا ہے کہ نوازشریف کا علاج کہاں ہونا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف دو ہفتے کے لیے بیرون ملک گئے ہیں، جلد واپس آ جائیں گے۔

پروگرام کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف آج بھی گالم گلوچ والی سیاست کر رہی ہے۔ ایوان میں عوامی مسائل پر کوئی بات چیت نہیں ہوتی۔ اسمبلی میں عوامی مسائل پر بات ہونی چاہیے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس لڑائی جھگڑوں کی نذر ہو جاتا ہے۔