شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

Last Updated On 26 April,2019 03:00 pm

اسلام آباد:‌ (دنیا نیوز) ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل سمیت 7 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر لئے گئے، اس سے قبل تمام افراد کے نام سٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے تھے.

بتایا گیا ہے کہ نیب کی سفارش پر ن لیگ کے دور حکومت میں وزیراعظم شاہد خاقان اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کےنام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں ، دیگر 7 افراد جن میں چئیرپرسن اوگرا عظمی عادل خان، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق شامل ہیں، کو بھی بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے نام ای سی ایل میں درج کر لئے گئے، اس سے قبل تمام افراد کے نام سٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دیگر ناموں میں مبین صولت ، شاہداسلام الدین اور عامر نسیم کے نام شامل ہیں جن کے خلاف نیب کارروائی کر سکتا ہے۔