نمائشی ترقی کا سابقہ دورقصہ پارینہ بن چکا: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Last Updated On 10 May,2019 01:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نمائشی ترقی کا سابقہ دور قصہ پارینہ بن چکا، ماضی کے حکمرانوں نے غلط پالیسیاں اپنا کر خزانہ خالی کیا، مالی بحران کے باوجود عوامی فلاح کیلئے وسائل فراہم کئے۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق دور میں رمضان بازاروں کے نام پر بھی نمود و نمائش کی گئی، حکومت نے نمود و نمائش کو بند کر کے 2 ارب روپے کی خطیر رقم کی بچت کی ہے۔ انہوں نے کہا اربوں روپے کی سبسڈی عوام کے لئے ہے، اس کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچائیں گے، اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔