جنوبی پنجاب بل کوفاٹا پر فوقیت دی گئی: شاہد خاقان عباسی

Last Updated On 13 May,2019 01:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ فاٹا کو حقوق دینے کیلئے ایوان متفق ہے، کریڈٹ کسی ایک کو نہیں لینا چاہیئے، اس کےسب مستحق ہیں۔ بل کیلئے نوازشریف کی کاوشوں کا ذکر بھی ضروری ہے۔ تمام رولز کو پس پشت ڈال کر یہ بل لایا گیا، جنوبی پنجاب بل کوفاٹا پرفوقیت دی گئی۔

ن لیگی دور کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ ایوان میں 9 ماہ میں کسی مسئلے پر بات نہیں ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا 10 سال کیلئے 100 ارب فاٹا کو دیا جائے گا، پیسوں کے بغیر فاٹا کو حق نہیں دے سکتے۔ پیسہ کہاں سےآئے گا، یہ ابھی طے کرنا ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کا اثر پورے ملک پر ہو گا۔ جنوبی پنجاب بل کو فاٹا پرفوقیت دی گئی، تمام رولز کو معطل کر کے یہ بل لایا گیا، بل لانے کیلئے اتنی جلدی کیا تھی۔ فاٹا کو حقوق دینے کیلئے ایوان متفق ہے۔ فاٹا بل کیلئے نوازشریف کی کوششوں کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے، نوازشریف نے کہا تھا حکومت داؤ پر لگا دیں گے لیکن فاٹا بل لائیں گے۔