نوادرات غائب کرنیکے الزام میں گرفتار ڈائریکٹر آرکیالوجی کو دوبارہ تعینات کرنیکی تیاری

Last Updated On 21 May,2019 06:20 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی بھرتیوں اور نوادرات غائب کرنے کے الزام میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد کو دوبارہ ڈائریکٹر تعینات کرنے کی تیاری کرلی، سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد کی پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد صوبائی حکومت نے موصوف کو دوبارہ ڈائریکٹر آرکیالوجی تعینات کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

اس سلسلے میں باقاعدہ سمری وزیراعلیٰ محمود خان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ارسال کردہ سمری پر وزیر سیاحت عاطف خان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

ڈاکٹر عبدالصمد پر غیر قانونی بھرتیوں اورنوادرات غائب کرنے کاالزام ہے۔ نیب نے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔ نیب کی جانب سے ان کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر عاطف خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالصمد کی بطور ڈائریکٹر آرکیالوجی کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالصمد نے پہلے بھی صوبہ کی خدمت کی ہے۔ اگر قانون ڈاکٹر عبدالمصد کو بطور ڈائریکٹر منع نہیں کرتا تو انہیں حکومت تعینات کرے گی۔


 

Advertisement