مریم نواز کو بیمار والد سے نہ ملنے دینا ناقابل برداشت سلوک ہے: بلاول

Last Updated On 04 June,2019 05:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو بیمار والد سے نہ ملنے دینا ناقابل برداشت سلوک ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت باپ بیٹی کو ملنے سے روک کر کیا پیغام دے رہی ہے؟ حکومت فی الفور مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت دے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی مقدمات میں قید نواز شریف کی صحت کو خطرہ لاحق ہے : مریم نواز

چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب بات انسانیت کی ہو تو سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ دئیے جاتے ہیں، انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے انسان بنو، پھر حکمران بنو۔
 

Advertisement