بلاول کی پی ٹی آئی کے مرحوم رہنما علی مہر کے صاحبزادے سے ملاقات

Last Updated On 06 June,2019 02:38 pm

نواب شاہ: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو اور گھوٹکی کے مہر خاندان میں رابطے بحال ہوگئے، پی ٹی آئی کے مرحوم رہنما علی محمد مہر کے صاحبزادے سے ملاقات کی ہے۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گھوٹکی کے سیاسی رہنماوں کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں صوبائی مشیر برائے صنعت، کھیل اور امور نوجوان سردار محمد بخش خان مہر، بنگل خان مہر، سابق وزیراعلی مرحوم علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی خان مہر بھی شامل تھے۔

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، عوامی رابطہ مہم اور گھوٹکی میں علی محمد مہر مرحوم کے انتقال سے خالی نشست پر ہونے والے انتخاب پر بات چیت کی گئی، عوامی حقوق اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹیڈ اور لے پالک حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا، وفاقی حکومت نے نہ تھمنے والی مہنگائی سے عوام کا خون چوس لیا، عوام کو سڑکوں پر آکر ملک اور ملکی معیشت کو بچانا ہوگا۔

 

Advertisement