وزیراعظم اور وزرا کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری ہوا: مرتضیٰ وہاب

Last Updated On 20 June,2019 01:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات سندھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزرا کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری ہوا۔ پی ٹی آئی نے پھر یوٹرن لیا، کب تک غلط بیانی کریں گے۔ عمران خان نے کراچی کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ 162 ارب کا خواب دکھایا اور پی ٹی آئی والوں نے صرف 42 ارب کا اعلان کیا۔

مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کراچی کے انتخابی حلقے میں دورہ ذاتی مفاد اور انتخابی مہم تھی، اس دوران انھوں نے کراچی کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا، اس وقت 162 ارب کا خواب دکھایا مگر اب 42 ارب کا اعلان کیا۔ ہم نےاس وقت بھی کہا تھا ترقیاتی پیکج لولی پاپ سے زیادہ نہیں، وفاقی بجٹ پیش کیا گیا مگر کراچی کیلئے 162 ارب نہیں رکھے گئے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پھریوٹرن لیا، کب تک غلط بیانی کریں گے، تحقیق کی جائے تو ان سکیموں کا مجموعی تخمینہ 3.3 ارب بنتا ہے، کراچی کے 3 ہسپتال وفاق نے واپس لیے اور بجٹ کی کتاب میں تینوں ہسپتالوں کیلئے وفاق نے ایک پیسہ نہیں رکھا۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور وزرا کو وٹس بھی جاری کیا۔

 

Advertisement