وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب، ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے آگاہ کریں گے

Last Updated On 21 June,2019 06:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں‌ مالی امور اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے، پرائم منسٹر آفس ذرائع نے تصدیق کر دی.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےآج قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران مالی امور اور ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے مختلف اقدامات سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم حکومتی معاملات اور بجٹ پر پارٹی پالیسی بھی عوام کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب ریکارڈ کر لیا گیا ہے جو 7 بجے سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

Advertisement