یہ اختتام کا آغاز ہے، انشاء اللہ: بھارت میں پاکستانی پرچم لہرانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ

Last Updated On 02 September,2019 08:58 am

راولپنڈی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں پاکستانی جھنڈا لہرائے جانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ‘‘یہ اختتام کا آغاز ہے ، انشاء اللہ’’۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی ٹی وی چینل پر بھارت میں پاکستانی پرچم لہرائے جانے کی خبر اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  ٹائمز ناؤ، کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ آباد ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست کیرالہ میں واقعہ سلما آرٹس اینڈ سائنس کالج میں الیکشن مہم کے دوران پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا، جس کے بعد 30 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا گیا۔
 

Advertisement