خورشید شاہ کی گرفتاری، شہباز شریف کی جانب سے شدید مذمت

Last Updated On 18 September,2019 08:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سید خورشید کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

میاں شہباز شریف کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سید خورشید شاہ پاکستان کی سیاست کا ایک قابل احترام نام ہیں۔ وہ ایک پختہ کار، سنجیدہ اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سال سے کالے قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس اور کشمیر کانفرنس میں شرکت کے موقع پر ان کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے۔ حکمران سیاسی انتقام میں اندھے ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement