مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کی ملاقات کی تاریخ تبدیل

Last Updated On 15 October,2019 08:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کی ملاقات کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، اب ملاقات لاہور میں سولہ اکتوبر کی بجائے اٹھارہ اکتوبر کو ہوگی۔ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس میں آئندہ لائحہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان 18 اکتوبر کو لاہور میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پریس کانفرنس ماڈل ٹاؤن لاہور میں شام ساڑھے سات بجے ہوگی جس میں آزادی مارچ اور جلسے کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی ہوگی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق ملاقات میں ملکی معیشت کی تباہی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
 

Advertisement