فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 21 October,2019 02:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ آئینی درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور نے دائر کی۔

جسٹس امیر بھٹی کل مولانا فضل الرحمان کا مارچ روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن الیکشن ہارنے کے بعد اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں، آئینی حکومت کو آئین کے تحت 5 سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا، آئینی طریقے سے ہٹ کر حکومت کو ہٹانا آئین کے آرٹیکل 2-A اور 17 کی خلاف ورزی ہو گا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو دھرنے سے روکا جائے، دھرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا فضل الرحمن کی پرائیویٹ آرمی کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے۔
 

Advertisement