'کراچی پاکستان کا معاشی مرکز، سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں'

Last Updated On 21 October,2019 10:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا وزیراعظم آج کراچی میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور اتحادیوں سے ملاقات کریں گے، کامرس کالج کا دورہ اور حب بلوچستان میں 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، وزیراعظم کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیاء دینے کیلئے پرعزم ہیں، سندھ کی تاریخی اہمیت ہے اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔