اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سینیٹر ستارہ ایاز کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔
جمعہ کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ستارہ ایاز پر پارٹی میں گروپ بندی، بغاوت اور پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ستارہ ایاز شوکاز نوٹس کے جواب میں قیادت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔ جس کے بعد صوبائی صدر نے انکی پارٹی رکنیت ختم کردی۔