وادی میں کرفیو کا 90 واں روز، کشمیری عوام گھروں سے نکل آئے، شدید احتجاج

Last Updated On 02 November,2019 10:45 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا آج 90 واں روز ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، وادی کے کئی اضلاع میں کشمیری عوام گھروں سے نکل آئے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو لاک ڈاؤن مسلسل جاری ہے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، مقبوضہ کشمیر کو عملا ً دو حصوں میں تقسیم کرنے پر وادی میں بھارت کے خلاف سخت غصہ پایا جاتا ہے۔

کشمیری عوام بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، کلگام سمیت کئی اضلاع میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات پر شدید احتجاج کیا۔ بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ گن چلائی جس سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔
 

Advertisement