آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، حکومتی وفد کی اپوزیشن لیڈر کے چیمبر آمد

Last Updated On 02 January,2020 12:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر حکومتی وفد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر پہنچا جہاں انہوں نے ن لیگ سے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر حمایت مانگ لی۔

حکومتی وفد میں پرویز خٹک، قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز، اعظم سواتی، علی محمد خان شریک ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، رانا تنویر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے رابطے جاری ہیں، (ن) لیگ کے بعد دیگر اپوزیشن سے بھی رابطے کریں گے، امید ہے شام تک مشاورت مکمل کر لیں گے، مشاورت کے بعد بل کو پارلیمنٹ میں لائیں گے۔

Advertisement