آرمی چیف سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Last Updated On 13 January,2020 06:44 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن وزیر خارجہ نائس اینن نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔
 

Advertisement