لاہور سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

Last Updated On 17 April,2020 11:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ پیر کے روز تک جاری رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان، بالائی سندھ، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کوئٹہ 5، ژوب 5، نوکنڈی 3، دالبندین، لسبیلہ، قلات 2، پنجگور ایک، موہنجو داڑو 7، دادو 2، چکوال 4، اٹک 3، چترال، میرکھانی، سیدو شریف 3، کالام، مالم جبہ 2، کشمیر اور کوٹلی میں 2 ملی میڑ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور چھور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement