کورونا سے متعلق از خود نوٹس کیس ، وزارت صحت کی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

Last Updated On 16 May,2020 04:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی پیشرفت رپورٹ وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دفاتر، شاپنگ مالز، شادی ہال یا ایسی جگہیں جہاں عوام کا ہجوم ہوتا ہے 31 مئی تک بند رہیں گی، دیہاتی اور شہری علاقوں میں چھوٹی دکانیں ایس او پیز کے تحت کھولی جائیں گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام صوبوں میں گلوسری اور چھوٹی دکانیں فجر سے شام 5 بجے تک کھلی ہونگی، سوائے ضروری اشیاء کے ہفتے اور اتوار کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہو گا۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرون شہر اور شہروں کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ طے ہو گا، تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نیشل پالیسی کے تحت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
 

Advertisement