پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے دو طرفہ فضائی آپریشن آج سے بحال

Last Updated On 09 July,2020 12:34 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) پی آئی اے نے آج سے متحدہ عرب امارات کیلئے فضائی آپریشن بحال کر دیا۔ قبل ازیں پی آئی اے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یکطرفہ پروازیں چلا رہی تھی، لیکن اب پاکستان سے مسافر دبئی، شارجہ، ابوظہبی وغیرہ کا سفر کرسکیں گے۔

تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی سے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی، روانگی سے قبل ہیلتھ ڈیکلیئریشن فارم پر کرنا لازمی ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے جوکہ پی آئی اے کے دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ اور ایجنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
 

Advertisement