وزیرا عظم عمران خان اگلے ہفتے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کریں گے

Last Updated On 11 July,2020 02:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرا عظم اگلے ہفتے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کریں گے، عمران خان اپنے دورے میں پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران دو بڑے ڈیمز مہمند اور دیا مر بھاشا پر کام شروع کیا جاچکا ہے، دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے نہایت اہم منصوبہ ہے۔

ترجمان کے مطابق دیا مربھاشا ڈیم پراجیکٹ سال 2028-29 میں مکمل ہوگا اور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ اور 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اضافی زمین سیراب ہوگی۔ دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ ہے اور یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔
 

Advertisement