کراچی میں کورونا پھیلنے لگا، مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

Published On 20 November,2020 06:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے اثرات پھیلنے کے بعد چار اضلاع میں سمارٹ اور دو اضلاع میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کل تک متوقع ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے زیر صدرات ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر کے اہم اجلاس میں شہر کے چھ اضلاع میں سمارٹ اور مائیکرو لاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے شہر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے کے پیش نظر چار اضلاع جنوبی،شرقی،وسطی اورکورنگی میں اسمارٹ لاک ڈاون جبکہ دو اضلاع شرقی اور ملیر میں مائیکرو لاک ڈاوُن کرنے کے احکامات دئیے۔

ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ ڈی سیز کی جانب سے ڈی ایچ او سے مشاورت کے بعد کل تک شہر میں سمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاون کرنے کے نوٹیفکیشن متوقع ہیں۔
 

Advertisement