ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

Published On 30 November,2020 10:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ملک بھر میں 4 دسمبر تک جاری رہنے والے انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب میں ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائیگی۔ سندھ کے 29 اضلاع میں 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیںگے، جن میں سے 20 لاکھ کراچی میں مقیم ہیں۔

رواں برس ملک میں 81 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جن میں بلوچستان میں 23، سندھ 22، خیبرپختونخوا 22 اور پنجاب میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیوسے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں، مشترکہ کوششوں سے صحت مند اور پولیو سے پاک پاکستان کا ہدف حاصل کرسکتے ہیں، پولیو ورکرز کو کورونا کے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے مہم چلانے کا کہا گیا ہے۔
 

Advertisement