قصور : یوم آزادی چانٹے دار کبڈی میچ، پھرتی، تھپڑوں کی بارش نے ماحول گرما دیا

Last Updated On 14 August,2019 04:21 pm

قصور: (دنیا نیوز) پنجاب کے بڑے ضلع قصور کے نواحی علاقے الہ آباد میں یوم آزادی چانٹے دار کبڈی میچ ہوا، پھرتی، طاقت اور حریف پر تھپڑوں کی بارش نے ماحول خوب گرمایا۔

دنیا نیوز کے مطابق الہ آباد قصور کے میونسپل گراؤنڈ میں یوم آزادی چانٹے دار کبڈی میچ کا انعقاد ہوا۔ ڈھول کی تھاپ سے کبڈرز اور تماشائی پرجوش ہو گئے۔

سابق کپتان قومی کبڈی ٹیم شفیق چشتی سمیت سٹار کھلاڑی اِن ایکشن ہوئے، پھرتی، طاقت، پوائنٹ سکورنگ سمیت حریف پر تھپڑوں کی بارش کمال تھی۔

آرگنائزرز نے اس سالانہ کبڈی میچ کے مقصد کو بھی واضح کیا کہ میدان کی آباد کاری سے ہی ہسپتال ویران ہوں گے۔

اس موقع پر چانٹے دار کبڈی کے زبردست مناظر دیکھ کر جوشیلے پرستار بھی خوش ہو گئے اور منتظمین سمیت کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔
 

Advertisement