مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 14 August,2019 11:52 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے مودی کے نظریئے نے اس کے اپنے ہی قانون کو رد کر دیا، مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، پاکستانی فوج اور پوری قوم مکمل تیار ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت نے آزاد کشمیر میں ایکشن کا پروگرام بنا رکھا ہے، بھارت میں جج ان لوگوں سے ڈرے ہوئے ہیں، میڈیا پر کنٹرول ہے، کشمیریوں کو کرفیو لگا کر 11 روز سے نظر بند کیا ہوا ہے، ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے، اگر جنگ ہوئی تو بین الاقوامی ادارے ذمہ دار ہوں گے، مسئلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائیں گے، مودی نے اقوام متحدہ کی قرار دادیں ایک طرف پھینک دیں، دنیا میں کشمیر کی آواز اٹھانے والا سفیر بنوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا بی جے پی اور مودی کا اصل چہرہ دنیا میں بے نقاب کیا، ہمیں آر ایس ایس کے خوفناک نظریے کا سامنا ہے، ہندوستان کیساتھ مفادات کی کشمکش نہیں، ہم نظریے کیساتھ کھڑے ہیں، اس نظریئے کے پیچھے مسلمانوں اور اقلیتوں سے نفرت ہے، آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر سے لی گئی، مودی اس کا رکن ہے، یہ سمجھتے ہیں مسلمانوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں، 14 اگست پر قائداعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پوری قوم قائد اعظم کی مشکور ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، آر ایس ایس کے پیچھے ہندوستان کا ماضی ہے، انتہا پسندانہ نظریے نے گاندھی کا قتل کیا، پوری دنیا کشمیری عوام کیلئے فکر مند ہے، مودی نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے، مودی کو یہ کارڈ بہت مہنگا پڑے گا، اس وقت دنیا کی نظر کشمیر کے معاملے پر ہے، دنیا میں کشمیر کی آواز اٹھانے والا سفیر بنوں گا، ملک جنگ سے نہیں، نظریہ ختم ہونے سے تباہ ہوتے ہیں، آر ایس ایس کا جن بوتل سے نکل چکا، اب واپس نہیں جائے گا، مسلمان بھارت میں خوف کی فضا میں رہ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا مذہب جنگ میں پہل اور جارحیت کی اجازت نہیں دیتا، اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، کشمیر میں خوف کی فضا پیدا کرنے کیلئے اضافی فوج بھیجی گئی، جنگ کبھی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا، قوم لیڈر کے تکبر کے باعث تباہ ہوتی ہے، یہ لوگ سپریم کورٹ، کشمیر کے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف گئے، جو لوگ دو قومی نظریہ کے خلاف تھے، آج کہتے ہیں قائداعظم ٹھیک کہتے تھے، یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں، آج کشمیریوں پر انتہائی مشکل وقت ہے۔

ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا امید ہے اجلاس کے دوررس نتائج نکلیں گے، کشمیر کی آزادی کا سفر 72 نہیں 500 سال پر محیط ہے، 1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری جانیں قربان کرچکے، 1832 میں گلاب سنگھ نے کشمیر میں قتل عام کیا، 40 ہزار کشمیریوں کو پاکستان میں پناہ لینی پڑی، کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیری قوم وزیراعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو کچل دیں گے۔

راجہ حیدر فاروق کا کہنا تھا کشمیریوں نے بہت پہلے فیصلہ کیا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے، بھارتی مظالم سے ہزاروں کشمیری معذور ہوچکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز سے بچے اور بچیوں کو اندھا کیا گیا، نوجوانوں کو بے لباس کر کے پریڈ کرائی جاتی ہے، بھارتی اقدامات سے 2 طرفہ معاہدے ختم ہوگئے، ہٹلر اور بی جے پی کا سلیوٹ کرنے کا انداز ایک جیسا ہے، بی جے پی اور ہٹلر کے اقدامات میں کوئی فرق نہیں، کشمیریوں کو خوراک، ادویات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مودی کے اقدامات سے تمام معاہدے ختم ہوگئے، اب ایل او سی سیز فائرلائن بن گئی ہے، اگر کشمیر کا جھنڈا گرا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا، کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا امید ہے اجلاس کے دوررس نتائج نکلیں گے، کشمیر کی آزادی کا سفر 72 نہیں 500 سال پر محیط ہے، 1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری جانیں قربان کرچکے، 1832 میں گلاب سنگھ نے کشمیر میں قتل عام کیا، 40 ہزار کشمیریوں کو پاکستان میں پناہ لینی پڑی، کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیری قوم وزیراعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو کچل دیں گے۔

راجہ حیدر فاروق کا کہنا تھا کشمیریوں نے بہت پہلے فیصلہ کیا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے، بھارتی مظالم سے ہزاروں کشمیری معذور ہوچکے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز سے بچے اور بچیوں کو اندھا کیا گیا، نوجوانوں کو بے لباس کر کے پریڈ کرائی جاتی ہے، بھارتی اقدامات سے 2 طرفہ معاہدے ختم ہوگئے، ہٹلر اور بی جے پی کا سلیوٹ کرنے کا انداز ایک جیسا ہے، بی جے پی اور ہٹلر کے اقدامات میں کوئی فرق نہیں، کشمیریوں کو خوراک، ادویات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

 

Advertisement