آسٹریلین اوپن میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری، پلسکووا ایونٹ سے آؤٹ ہو گئیں

Last Updated On 25 January,2020 05:20 pm

ملبورن : (دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن میں ایک اور اپ سیٹ ہو گیا، ویمن سنگلز میں رینک ٹو پلسکو وا تیسرے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئیں، نمبر فور سیلونا ہیلپ اور ریکارڈ گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر کی بھی پیش قدمی جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملبورن میں ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا تیسرا راؤنڈ جاری ہے۔ ویمن سنگلز میں اعصاب شکن مقابلہ ہوا، عالمی نمبر ٹو پلِسکووا کو 30 نمبر کی غیر معروف روسی کھلاڑی اناستاسیاAnastasia نے ہرا کر باہر کر دیا۔

دوسرے میچ میں سابق عالمی نمبر ایک سیمونا ہیلپ نے قازقستان کی یولیناYuliaکو آسانی سے چھ ایک اور چھ چار سے پچھاڑ دیا۔

مین سنگلز میں ریکارڈ 20 گرینڈ سلیم جیتنے والے روجر فیڈرر کو ابھرتے ہوئے آسٹریلوی کھلاڑی جان ملمینJohn Millmanنے ٹف ٹائم دیا۔

رینک تھری سوئس سٹار روجر فیڈرر نے چار گھنٹے اور تین منٹ کے سخت مقابلے بعد تین دو سے کامیابی حاصل کی

ادھر سربیا کے نواک جوکووچ نے جاپانی حریف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
 

Advertisement