مارشل آرٹ کھلاڑی نے لوہے کے راڈ کو اپنے گلے سے موڑ دیا

Last Updated On 19 August,2019 03:27 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) مارشل آرٹ کے نڈر کھلاڑی نے کرتب کا ایسا حیرت انگیز مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والوں کو بھی دنگ کر دیا اور وہ داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے 31سالہ شخص نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مہارت کا عملی مظاہرہ کیا اور کئی فٹ لمبے لوہے کے راڈ کو اپنے گلے سے موڑ دیا اور اپنے ہاتھوں سے اینٹیں توڑیں۔

کنگ فو کے ماہر کھلاڑی کی اس شاندار پرفارمنس پر دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے اور اُسکی مہارت کی خوب داد دی، مظاہرے سے پہلے لوہے کی راڈ وہاں موجود لوگوں کو دکھائی گئی، کچھ لوگوں نے تو اسے ہاتھ سے پکڑ کر یقین بھی کیا کہ یہ لوہے کی راڈ بالکل اصل ہے اور مضبوط لوہے سے بنی ہے۔