انوکھی وصیت: مرنے کے بعد شہری کار کیساتھ قبر میں دفن

Last Updated On 04 April,2020 05:41 pm

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ اپنی موت کے قریب وصیتیں لکھواتے ہیں ، تاہم جنوبی افریقا سے ایک ایسی خبر آئی ہے جس نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، جنوبی افریقا میں رہنے والے 72 سالہ شخص نے مرنے سے قبل انوکھی وصیت کی ، انوکھی وصیت یہ تھی کہ فوت میرے فوت ہونے کے بعد مجھے کار کے ساتھ دفن کیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 72 سالہ تزکیدی بیتسو نے اہل خانہ کو وصیت کی تھی کہ جب وہ فوت ہوجائے تو اس کی لاش کواس کی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھانا تاکہ ایسے لگے کہ کوئی زندہ شخص گاڑی چلا رہا ہے۔ اس کے بعد اسی حالت میں مجھے قبر میں اتار دینا۔

گزشتہ ہفتے کے آخرمیں بیتسو انتقال کرگیا اور اس کی میت اس کی وصیت کے مطابق کار کے ساتھ قبر میں دفن کی گئی۔ اس کی لاش کو مرسڈیز کار کے اسٹیرنگ کے پیچھے بٹھایا گیا اور اس کے بعد اسے دفن کردیا گیا۔

اس موقع پر لاش کو سبیٹ بیلٹ بھی باندھی گئی۔ آنجہانی زکیدی بیتسو کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بیتسوکو جرمن کاروں بالخصوص مرسڈیز کاروں سے بہت زیادہ دلچسپی رہتی اور وہ اکثر اپنے دوستوں اور اقارب سے کہا کرتا تھا کہ اسے اس کی کار کے ساتھ ہی دفن کیا جائے۔
 

Advertisement