68 سالہ سعودی شہزادے نے 25 سالہ لڑکی سے شادی کر لی

Last Updated On 03 May,2018 03:15 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) 68 سالہ سعودی شہزادے سلطان بن سلمان نے 25 سالہ لڑکی سے شادی کرلی۔ سعودی شہزادے نے بطور حق مہر 50 ملین ڈالر لڑکی کے نام کی۔

پر آسائش شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقدہ ہوئی، بارات کے قافلے میں 20 سے 30 رینج رووز گاڑیاں تھی۔ جبکہ دلہن اور اسکے خاندان کو 30 بڑے صندوق پیش کئے گئے جو خصوصی طور پر سفید لگژری گاڑیوں میں لائے گئے۔

سلطان بن سلمان کی شادی کو مہنگی ترین شادی کہا جا رہا ہے، دلہن اور اسکے خاندان کو سعودی شہزادے کی جانب سے ہیروں سے بنی جیولری، پرفیوم اور دیگر قیمتی اشیاء بھی بطور تحائف پیش کی گئیں۔

سعودی شہزادے کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ پر آسائش شادی پر سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
 

Advertisement