سعودی دارالحکومت ریاض پر داغے گے 2 میزائل تباہ

Last Updated On 09 May,2018 02:49 pm

سعودی ڈیفنس سسٹم نے یمنی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

ریاض: (دنیا نیوز) یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر 2 میزائل داغے گئے، سعودی ڈیفنس سسٹم نے دونوں میزائل تباہ کر دیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:حوثیوں کے سعودی عرب پر میزائل حملے, ایک جاں بحق

یاد رہے اس سے قبل بھی یمنی حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اتحادی افواج نے سعودی سرزمین پر داغے جانے والے 7 میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔ ان میں سے 3 میزائلوں کا رخ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب تھا۔

 

Advertisement