سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہونیکا امکان

Last Updated On 08 May,2018 02:43 pm

ریاض: (ویب ڈیسک ) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 17 مئی سے رمضان المبارک کے آغاز کا امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:رمضان المبارک کا چاند 16 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان

سعودی عرب کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد عودة کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی بروز جمعرات سے ہونے کا امکان ہے جب کہ عمان پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ سلطنت میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو ہوگا جب کہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان میں بھی پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔
 

Advertisement