شہزادہ خالد بن طلال کو گیارہ مہینے بعد رہائی مل گئی

Last Updated On 04 November,2018 09:02 pm

ریاض: (دنیا نیوز) شہزادہ خالد بن طلال مشرق وسطیٰ کی امیر ترین شخصیت شہزادہ ولید بن طلال کے بھائی اور شاہ سلمان کے بھتیجے ہیں۔ انہیں سعودی حکومت پر کرپشن کے خلاف اقدامات پر تنقید کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں زیر حراست ایک اور شہزادے کو رہائی مل گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرپشن کے خلاف مہم پر تنقید کرنے کے جرم میں گرفتار شہزادہ خالد بن طلال کی رہائی ایک معاہدے کے تحت ہوئی ہے تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان پر دباؤ بڑھ گیا تھا، ایسی صورتحال میں شاہی خاندان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے خالد بن طلال کو رہا کیا گیا ہے۔

شہزادہ خالد بن طلال ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال کے بھائی ہیں، شہزادہ خالد نے رہائی کے لیے سعودی حکومت سے معاہدے سے انکار کر دیا تھا۔
 

Advertisement