مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی بربریت سے ایک ماہ میں 48 کشمیری شہید

Last Updated On 02 December,2018 08:45 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ وادی میں نومبر کے مہینے میں اڑتالیس کشمیریوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماہ نومبر میں اڑتالیس کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

شہداء میں تین خواتین اور دو نوجوان بھی شامل ہیں، پر امن مظاہروں پر شیلنگ اور فائرنگ سے ایک سو چھیانوے افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک سو ستر افراد کو حراست میں لیا گیا۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر چھبیس گھروں کو تباہ کیا۔